25 دسمبر 2014 - 10:25
طالبان کی دھمکیوں کے بعد افغانستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم تحلیل

افغانستان میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں  کی دھمکیوں کے بعد خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان میں 2010ء میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی بنیاد رکھی گئی تھی تاہم رواں سال غیر محسوس طریقے سے اسے تحلیل کر دیا گیا جس کی وجہ طالبان کی طرف سے دھمکیاں بتائی جاتی ہیں جب کہ افغان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین نسیم اللہ دانش کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم موجود نہیں ہے اور ملک میں صورتحال ایسی نہیں ہے کہ یہاں خواتین کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے۔

چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ طالبان نے مجھے فون کر کے کہا ہے کہ خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نہ بنائی جائے کیوں کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور یہ افغانستان کا کلچر بھی نہیں، اگر ایسا کیا گیا تو وہ کھلاڑیوں کو پہنچنے والے کسی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گردوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق معصوم بچوں اور بےگناہ افراد کا قتل عام جائز ہے لیکن خواتین کی کرٹ ٹیم کی تشکیل ناجائز ہے، ذرائع کے مطابق طالبانی اسلام در حقیقت امریکی ، یزیدی اور معاویائی اسلام ہے جس کا حقیقی اور اصلی اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

.......

/169